یورپ(انٹرویو چیف اکرام الدین سے)
محترمہ ساجدہ ذوالفقار خیبر پختونخواہ کی حسین وادی ضلع نوشہرہ منکی شریف میں پیدا ہوئی انہوں نے ابتدائی اور اعلی تعلیم مری سے حاصل کی محترمہ ساجدہ ذوالفقار کی بہت کم عمری میں پشاور کے ایک سیاسی گھرانے میں شادی ہوئی اور تعلیم کے بعد عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی، قومی وطن پارٹی اور دیگر سیاسی پارٹیوں نے محترمہ کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی لیکن محترمہ نے کسی پارٹی سے وابستگی اختیار نہیں کی محترمہ خود ایک قابل اور سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتی ہے تعلیمی دور سے محترمہ کا مشن تھا کہ اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کریں تعلیم کے بعد محترمہ ساجدہ ذوالفقار کے دل میں اپنے عوام کیلئے خدمت کا جذبہ پیدا ہوا انہوں نے اپنے غریب عوام کیلئے ویلفیئر آرگنائزیشن کے نام سے ایک فلاحی آرگنائزیشن بنائی جس کا مقصد غریب عوام کی خدمت اور غربت کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنا تھا محترمہ نے بہت سے بے روزگار نوجوان، خواتین، اور دیگر یتیم بچوں کو روزگار کا موقع دیا اور بہت سے لوگوں کو نفع پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا محترمہ نے ہیومئن رائیٹر اور اپنے ویلفیئر آرگنائزیشن کے زریعے خواتین اور دیگر عوام کی بھرپور خدمت کی ان خدمات کے ذریعے محترمہ ساجدہ ذوالفقار کو امریکہ، پاکستان، اور دیگر ممالک سے انعامات، ایوارڈز، اور سرٹیفکٹ ملی لیکن محترمہ نے 2011 سے پاکستان تحریک انصاف کو پسند کرتی ہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کا مشن ملکی عوام کی خدمت ھے اس لئے محترمہ پاکستان تحریک انصاف کی پالیسوں سے متاثر تھی اس کے بعد چیئرمین عمران خان ساجدہ ذوالفقار کی محنت اور خواتین کے فلاح و بہبود اور ویلفیئر کاموں سے متاثر ہو کر محترمہ کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی عمران خان جانتے تھے کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی ساجدہ ذوالفقار اور دیگر قابل اور ایماندار خواتین کے ذریعے آگے جا سکتی ہے تو اس وجہ سے چیئرمین عمران خان نے ساجدہ ذوالفقار کو پارٹی اور ملکی خواتین کا سرمایہ قرار دیا 2013 کے انتخابات میں خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کو حکومت مل گئی اور پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ صوبے میں امن و امان اور صوبے کی بہتری کیلئے جدوجہد شروع کی کیونکہ اس سے پہلی حکومت نے خیبر پختون خواہ عوام کو مایوس کیا تھا 2013 کے انتخابات میں ساجدہ ذوالفقار ایم این اے خواتین کے مخصوص نشت پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی اور انہوں نے اپنے ملک و قوم کی ترقی کیلئے جدوجہد شروع کی جن کی بنا پر 2018 کے انتخابات میں ساجدہ ذوالفقار خواتین کے مخصوص نشت پر دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ساجدہ ذوالفقار نے موجودہ سیاست اور پرانی سیاست میں فرق کے حوالے سے کہا کہ پچھلی حکومتیں ملک کی خدمت سے قاصر تھی پچھلی حکومتوں نے ملک کو تباہی کی طرف گامزن کیا ہے اور موجودہ پاکستان تحریک انصاف حکومت ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے پاکستان تحریک انصاف کا مشن اور مقصد ملک کو ترقی کی طرف گامزان کرنا ہے انہوں نے کہ کہا پاکستان نے ابھی تک ترقی کیوں نہیں کی کیونکہ پاکستان کے پرانے حکمرانان ملک کے ساتھ وفادار نہیں تھے پاکستان عدالتی نظام اور عدالتی فیصلوں کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ عدالتوں میں صحیح فیصلے ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی اور انصاف دیں سکتی ہے عوام عدالتوں سے انصاف کی منتظر ہے محترمہ نے پاکستان میں بچوں کے ساتھ جاری جنسی زیادتی، قتل عام، کے حوالے سے کہا کہ ملک میں کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی چاہئے مجرمان کو سخت سے سخت سزا دینا از حد ضروری ہے تا کہ کل کسی اور بچے کے ساتھ زیادتی نہ ہو غریب اور امیر کے قانون کو برابر قرار دینا چاہیے ملک میں امیر اور غریب کو ایک جیسے قانون کی اشد ضرورت ہے ملک میں جاری جرائم کرپشن کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ جرائم ملک و قوم کیلئے ایک ناسور ہے اس کے خاتمے کیلئے متحد ہونا ضروری ہے کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف ملکی سطح پر کاروائی کرے اور جن مجرمان کرپشن اور ملکی لوٹ مار میں ملوث ہے ان کو کڑی سزا دیں اور مجرمان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لے لیں انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ریاست کمزور نہیں ہے ہمارے عدالتی اور ریاستی فیصلے کمزور ہے ریاستی اور عدالتی فیصلوں کو صحیح کرنا چاہیے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست ہے لیکن اسلامی ملک میں اسلامی نظام چاہیے اسلامی ملک میں انگریزوں کے قانون کو فالو کرنا ہمارے لئے باعث شرم ہے اسلامی ملک میں اسلامی نظام کیلئے جدوجہد کرنا از حد ضروری ہے ملکی عوام کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا ہر سیاسی لیڈر کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے سیاسی جماعتوں کےاتحاد کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے ملک و قوم تباہی کا گڑھ بن جاتا ہے لیکن سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے موجودہ حکومت نہیں گر سکتی کیونکہ موجودہ حکومت عوام کے مرضی سے آیی ہے انشاءاللہ بہت جلد ملک وقوم ترقی کی راہ پر گامزان ہوگا “”پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ایم این اے ساجدہ ذوالفقار نے””سوات نیوز “”کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران مرکزی اور صوبائی وزارتوں میں ردو بدل کے حوالے سے کہا”” کہ عمران خان کی پالیسی ملک و قوم کیلئے بہتر ہے وزراء کی تبدیلی اور ردو بدل سے ادارے ترقی کر سکتے ہے چیئرمین عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہے کہ وزارتیں میرٹ کی بنیاد پر دیتے ہے اور قابل اعتماد اور ایماندار قیادت کو وزارتیں دے گے کرپشن کسی بھی پارٹی میں ہے یا ادارے میں ہے ان کیخلاف تحقیقات ہونی چاہیے ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ نئے ڈیموں کی تعمیر ملک اور عوام کیلئے از حد ضروری ہے تا کہ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو سکے اور بجلی کی پیداور میں اضافہ ہو سکے ملک و قوم کی ترقی کے حوالے سے محترمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور اس ملک کو ترقی دینا ہم سب کا فرض ہے کیونکہ پاکستان صرف سیاستدانوں کے لیے نہیں بلکہ ہر پاکستانی کا وطن اور جان کا ٹکڑا ہے اور اس کی ترقی کیلئے ہم کو متحد ہونا ضروری ہے میڈیا کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے کیونکہ ملک و قوم میڈیا کے ذریعے آگے جا سکتی ہے میڈیا عوام کو ہر خبر سے باخبر رکھتے ہیں صحافیوں کی مسائل کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملکی عوام اور صحافیوں کے مسائل و مشکلات کیلئے کوشاں ہے جو ہمارے لئے باعث فخر ہے ملک میں جاری دہشت گردی اور انتہا پسندی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشت گردی اور انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے افواج پاکستان، پولیس، خوفیہ ادارے، ریاستی ادارے، اور دیگر عوام کو متحد ہونا ضروری ہے””رکن قومی اسمبلی ایم این اے ساجدہ ذوالفقار نے مزید کہا”” کہ ملک میں جاری دہشت گردی اور انتہا پسندی میں ملوث افراد کے خلاف افواج پاکستان ملکی سطح پر کاروائی کرے جن مجرمان دہشت گردی میں ملوث ہے ان کے گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے افواج پاکستان کی قربانیوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں کئی سالوں سے افواج پاکستان نے ملکی دفاع کیلئے اپنے جانوں کیےنظرانے پیش کیے وطن عزیز کے بہادر افواج پاکستان ہمارے لئے باعث فخر ہے افواج پاکستان کی وجہ سے پاکستان کو دشمن قوتوں سے نجات حاصل ہے اللہ تعالی وطن عزیز کے بہادر افواج پاکستان کو ملکی دفاع کیلئے طاقت اور ہمت دیں تا کہ ملک کو دہشت گردی سے نجات مل سکے آخر میں انہوں نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالی بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ ادارے کو ترقی نصیب کرے کیونکہ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ اوورسیز پاکستانیوں کہ آواز ہے اور گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی دریائے غیر میں مقیم تارکین وطن کی خدمت کیلئے ہما وقت کوشاں ہے اور تارکین وطن کے مسائل کو حکومت وقت تک پہنچنانے میں اہم کردار ہیں اللہ تعالی بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی کے تمام ٹیم کو کامیابی اور کامرانی نصیب کرے اور اللہ تعالی تمام صحافیوں کو سچ لکھنے اور سچ بولنے کی توفیق عطا کرے۔آمین
1,748 total views, 2 views today