سوات(سوات نیوز)سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقے یوسف آباد میں ایک شخصنے گھر میں داخل ہونے والے نوجوانکو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کی بیٹی بھی شدید زخمی ہوگئی۔ بنڑ پولیس کے مطابق تھانہ بنڑ کی حدود میں واقع علاقہ یوسف آباد میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ملزم ولی رحمان نے گھرمیں نوجوان وقاص خان ولد رحمت علی اور اپنی جواں سال بیٹی مسماۃ (م) پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وقاص موقع پر جاں بحق ہوگیاا ور لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم اور لڑکی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ملزم نے پولیس تھانہ جاکر خود گرفتاری دے دی۔ ملزم نے اقرار جرم کرتے ہوئے گرفتاری دیدی ہے ، پولیس نے اج ملزم کو مجسٹریٹ کے عدالت میں پیش کرے گی جہاں پر ملزم کیخلاف ریمانڈ لینے کی استدعا کی جائے گی ، دوسری قتل ہونے والے نوجوان وقاص کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی ہے ۔
1,340 total views, 2 views today