مٹہ(سوات نیوز) قادیانوں اور دین اسلام کی توہین کرنے والوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں،ختم نبوت مردان کے آمیر مولانا اکرام الحق تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار ختم نبوت مردان کے آمیر مولانا اکرام الحق نے گزشتہ روز مدرسہ آنوارالقرآن معصوم شہید میں 21 طلباء کا قرآن مجید حفط کرنے اور ناظرہ ختم کرنے کی سعادت حاصل کرنے کے تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس خوشی کے موقع پر قر ان مجید کا حفظ اور ناظرے کی سعادت حاصل کرنے والے طلباء کے والدین اور مدرسہ کے قاری اکرام اللہ نے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا ہوا تھاجبکہ تقریب میں علاقے کے معززین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی تھی۔تقریب سے مٹہ تحصیل کے آمیر قاری رحیم اللہ،جنرل سیکرٹری قاری نصرواللہ خان بابراور مدرسہ کے قاری اکرام اللہ نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی مولانا اکرام الحق نے دین اسلام کیلئے اصحابہ کرام کے قربانیوں،1857 ء میں علماء پر کئے گئے مظالم اور قربانیوں کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ آج پورے پاکستان میں علماء دیو بند کے شاخیں تین لاکھ تک موجود ہیں۔دین اسلام کے توہین کرنے کے حوالے سے ان کا کہا تھا کہ جب ممتاز قادری شہید نے سلمان تاثیر حضور پاک کے شان میں گستاخی کرنے پر قتل کردیاتو علماء کرام حکومت سے چیخ چیخ کر کہتے رہے کہ ممتاز قادری کو پھانسی مت دو۔آج سلمان تاثیر کا بیٹھا نظر تاثیر آمریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ترجمان ہے اور مسلمانوں کے خلاف مضموم منصوبے بناتا رہتا ہے۔
292 total views, 2 views today