سوات(سوات نیوز)اپر سوات کو ڈیڈک چیئرمین شپ دیا جائے ، تاکہ سیاحت کیلئے بہترین پلیننگ کی جاسکے ، این اے 2 اور حلقہ پی کے 2 کے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ جاری کرنا شروع کردیئے ، سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی وائرہوگئے ، ویڈیو میں پی ٹی ائی کے نوجوانوں نے عمران خان ،محمود خان ، نعیم الحق ، شہرام ترکئی ، عاطف خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سوات ایک سیاحتی علاقہ ہے اور عمران خان کا وژن بھی سیاحت کو پاکستان میں فروغ دینا ہے ، اس حوالے سے حلقہ پی کے 2 سے نومنتخب ایم پی اے میاں شرافت علی کو ڈیڈک چیئرمین شپ دی جائے کیونکہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور وہ بہتر طریقے سے سیاحت کے فروخت کیلئے پلاننگ کرسکیں گے ۔
1,466 total views, 2 views today
Comments