مینگورہ ، آل پاکستا ن پنشنرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہائیر سیکنڈری سکول حاجی بابا مینگورہ میں منعقد ہوا ۔اجلاس پنشنرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے صدر فضل معبود چیرمین مظروف سلام فضل خالق مجاہد ، مولوی شاہی رحمان ، جنرل سکرٹری محمد حسن ، میاں نور نواب ، میاں معمبر شاہ ، عبدالغفار ایڈوکیٹ اور دیگر مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی ، آخر میں صدر فضل معبود نے کہا کہ وطن عزیز مفلوک الحلال اور بدرترین معاشی مسائل سے دوچار ریٹائرڈ سرکاری ملازمین (پنشنرز )کو اس وقت مہنگائی کے خوفناک عفریت کاسامنا ہے ، دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے وطن عزیز کے ان باعزت بزرگ شہریوں کو سفید پوشی کا جرم قائم رکھنے کا قابل نہیں رہنے دیا ۔ ملک میں معاشی اور معاشرتی ناہمواریوں کے تسلسل نے اس طبقے کا جینا دو بھر کردیا ہے ۔ حالانکہ ان لوگوں نے اپنی جوانی اور زندگی کے قیمتی چالیس ، بیالیس سال کا عرصہ ملک وقوم کی خدمت میں صرف کیا ہے ۔ لیکن اس کھوکھلے اور فرسودہ نظام کی وجہ سے آج بھی زندگی کے بنیادی سہولیات صحت بچوں کی تعلیم ۔ غذا اور رہائشی سہولتوں سے محروم ہیں ۔ بنیادی ضروریات ومطالبات ۔ (1)11/2010کے بجٹ میں حاضر سروس ملازمین 50فیصد اضافہ جبکہ ریٹائیرڈ ملازمین کے پنشن میں 15فیصداضافہ کیاگیا تھا جو کہ ظلم کے انتہا ہے لہذا اس تفریق کو دور کرتے ہوئے پنشن میں 35فیصد اضافہ بمعہ بقایاجات ادا کیا جائے ۔ اور موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشنرز کے پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کیاجائے ۔ (2)پنشنرز کے وفات کے صورت میں بیوہ کو ملنے والی پنشن 100فیصد کیاجائے ۔(3)ریٹائیرڈ سرکاری ملازمین کے پنشن میں سالانہ انکر مفٹ منظور کیاجائے ۔(4)پنشنرز ملازمین کے بچوں کے لئے ملازمتوں میں 30فیصد کو ٹہ مقرر کیاجائے ۔ (5)پنشنرز کے لئے میڈیکل الاؤنس پچاس فیصد کے حساب سے منظور کرکے ان ڈور طبی مراعات کا طریقہ آسان کیاجائے ۔ (6)حاضر سروس ملازمین کے طرح پنشنرز کو منڈ امینٹل رولز مجریہ 1922کے رولز 45اور آئین کے آرٹیکل 25کے تحت کرایہ مکان الاؤنس دیا جائے ۔ نیز 1989 ء کے پلاٹ لاٹمنٹ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیاجائے ۔ (7)فیڈرل سروسز ٹریبونل کے فیصلے پنشنرز کو دوران ملازمت کے تمام الاؤنسز پنشن میں شامل کیاجائے ۔ (8)بینولنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس جو کہ سرکاری ملازمین کے اپنے پیسے ہوتے ہیں غیر مشروط ادائیگی دی جائے ۔ (9)سینئر پنشنرز کے پنشن کو موجودہ پنشنرز کے سطح پر لایا جائے ۔ (10)پنشنرز کے لئے حج کوٹہ عیدین اور رمضان الاؤنس دیاجائے ۔ ریل بس اور ہوائی جہاز کے ٹکٹ میں 50فیصد ریایت دی جائے ۔ (11)30سال سے زیادہ ملازمت کرنے پر 2تا10فیصد مالی معاونت اور ریسٹرویشن آف کمیوٹیشن کا معیار 5سال کرنے اور ریلیف دینے کے لئے 146کے بجائے 300کیاجائے ۔ (12)ریٹائیرڈ سرکاری ملازمین کے فلاح وبہبود کے لئے پنشنرز ویلفیر فاؤنڈیشن قائم کیاجائے۔
752 total views, no views today


