سوات(سوات نیوز)یونیورسٹی آف سوات کے انسٹی ٹیوٹ آف کلچرل ہیریٹیج، ٹورزم اینڈ ہاسپیٹیلٹی مینیجمنٹ نے ہاشو گروپ آف ہوٹلز کے تعاون سے یونیورسٹی آف سوات میں ایک جاب فیئر کا انعقاد کیا۔ جاب فیئر کے دوران یونیورسٹی آف سوات کے انسٹی ٹیوٹ آف کلچرل ہیریٹیج، ٹورزم اینڈ ہاسپیٹیلٹی مینیجمنٹ کے فریش گریجویٹس نے شرکت کی۔ ہاشو گروپ کے نمائندگان نے موقع پر مختلف پوزیشنوں کیلئے طلباء کے انٹرویوز لئے جن میں فرنٹ آفس، فوڈ اینڈ بیوریجز، ہاوس کیپنگ، سیلز اینڈ مارکیٹنگ، آئی ٹی اور سیکیورٹی شامل تھے۔ منتخب طلباء کو پی سی ملم جبہ میں مختلف انتظامی اور غیر انتظامی شعبوں میں کھپایا جائے گا۔ اس موقع پر ہاشو گروپ کے بیرون ملک اور اندرون ملک سے آئے ہوئے منتظمین نے شرکت کی جن میں قابل ذکر مسٹر جان ورڈوئین جی ایم اپریشنز، مسز لبنیٰ قمر کارپوریٹ ڈائریکٹر، مسٹر عقیل احمد عباسی جی ایم پی سی ملم جبہ، مسٹر خان سیاب ڈائریکٹر فوڈ اینڈ بیوریجز، مسٹر عدنان قریشی ایگزیکٹیو شیف پی سی ملم جبہ، مسٹر محمد عثمان مینیجر ارگنائزیشنل ڈویلپمنٹ، مسٹر طاہر اقبال کارپوریٹ ڈائریکٹر ٹیلنٹ ایکویزیشن اور دیگر شامل تھے۔ یونیورسٹی آف سوات کی نمائندگی مسٹر عاطف اقبال ہیڈ آف انسٹی ٹیوٹ آف کلچرل ہیریٹیج، ٹورزم اینڈ ہاسپیٹیلٹی مینیجمنٹ، ڈاکٹر زڑہ ور خان اسسٹنٹ پروفیسر اور مسٹر فرہاد نظیر لیکچرر نے کی۔ یونیورسٹی آف سوات کی طرف سے مسٹر آصف سعود جان، مینیجر ریسرچ اپریشنز اورک نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا او ہاشو گروپ کی اس کاوش کو سراہا جنہوں نے یونیورسٹی آف سوات کے طلباء کو اُن کی دہلیز پر یہ موقع فراہم کیا کہ اُن کا انتخاب بین الاقوامی سطح پر جانے مانے پی سی ہوٹل میں ہور ہا ہے۔ طلباء نے بھی اس موقع پر یونیورسٹی آف سوات اور ہاشو گروپ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملکر طلباء کیلئے اس ایونٹ کا انعقاد کیا اور اُن کو ملک کے ان سخت معاشی حالات میں نوکری کا موقع فراہم کیا۔
1,402 total views, 2 views today