مینگورہ ، پی کے اسی تبدیلی کے دور میں بھی یتیم ، سہولت نام کی کوئی چیز نہیں عوام درد ر کی ٹھوکریں کھانے لگے حلقہ پی کے 81جو کسی دور میں ماڈل حلقہ تصور کیا جاتا تھا تبدیلی کے دورمیں یتیم دکھائی دے رہا ہے ۔ حلقہ بھر کے مختلف علاقوں کے عوام دور جدید میں بے شمار مسائل کے شکار ہیں ۔ سڑکیں توبری طرح خراب پڑی ہے ۔ باربار منظوری کے باوجود کسی بھی علاقے کا سڑک نہ بن سکا ۔ شہر سے نکل کر حلقہ پی کے 81میں داخل ہوجائے تو زمانہ قدیم کا منظر پیش کئے ہوئے حلقہ یتیم دکھائی دے گا ۔ تبدیلی کے دور میں حلقہ محروم ہیں ، مرغزار ، جامبل ، کوکارئ ، اور بنجوٹ ، بشبنڑ کی سڑکوں پر چلنا دشوار ہوگیا ہے ۔ علاقہ عوام کے احتجاج اور شکایات کے باوجود سڑکوں کی تعمیر پر توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ حلقہ میں صحت کا کسی قسم کا کوئی سہولت نہیں ہے ۔ سکولوں کی حالت زار پربھی رحم آجاتا ہے ۔ سکولوں کے بیشتر اساتذہ غائب رہتے ہیں ۔ مختلف علاقوں کے مشران نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ہم نے دیا اور منتخب ہوکر ممبران اسمبلی ہم پر احسان جتاتے ہیں ۔ ایسا لگتا ہے ۔ کہ مسائل حل نہیں ہونگے ۔ بلکہ مزید بڑھینگے ۔ اگر صورتحال یہی رہی ۔ لہذا مسائل کے حل پر توجہ دی جائے ۔
740 total views, no views today


