سوات(سوات نیوز)کیا فضل حکیم نے سابقہ پی کے 80 کے حلقہ خواجہ باد کےعوام کیساتھ دھوکہ کیا یا ان کے فراہم کردہ فنڈز کسی اور جگہ لگ گئے ، عوام نے حلقہ کے سابقہ ایم پی اے پر سوالات اٹھا دیئے ۔پاکستان تحریک انصاف کے ناظم یونین کونسل خواجہ اباد اور پی ٹی ائی کے دیگر کارکنوں نے فضل حکیم کیخلاف احتجاج شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں فضل حکیم نے خواجہ اباد مقبرے کیلئے فنڈز فراہم کئے تھے، پٹوارخانہ میں اندراج بھی ہوگیا تھا، اور اس سلسلے میں عوام سے اپنی میتیں دفن کرنے کیلئے بھی کہا گیا تھا، ناظم یونین کونسل خواجہ اباد نے کہا کہ خواجہ اباد کے عوام نے ایم پی اے فضل حکیم پر سابقہ حکومت بے تحاشا اعتماد کیا تھا، فضل حکیم نے علاقہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا کیا اور خواجہ اباد مقبرے کیلئے مزید جگہ خریدنے کا اعلان بھی کیا، جبکہ اس زمین کو خریدنے کا ٹاسک اپنے بھتیجے عدنان کو دیدیا، زمین کی قیمت طے ہوئی ، پٹوار نے اپنے کاغزات مکمل کرلئے ، لیکن ابھی تک وہ زمین خواجہ اباد کے عوام کو مقبرے کیلئے فراہم نہ ہوسکی ۔ ناظمین اور ورکروں نے کہا کہ اس قبرستان کا نام فضل حکیم قبرستان بھی رکھنے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن اچانک حلقہ تبدیل ہونا شروع ہوئے اور خواجہ اباد کا علاقہ حلقہ پی کے 4 میں اگیا، اس کے بعد نہ زمین مقبرے کیلئے مل سکی اور نہ ہی فنڈز کا کچھ پتہ چلا، تحریک انصاف کے ناظمین اور کارکنوں نے اعلان کیا کہ اگر زمین فضل حکیم نے نہیں دی تو پھر علاقہ کے عوام تحریک انصاف کے ووٹرز اور کارکن احتجاج پر مجبور ہونگے ۔
مزید ویڈیو میں دیکھیں
2,078 total views, 2 views today