سوات(سوات نیوز)ایف اے ایف ایس سی نتائج کا اعلان کردیا، جہانزیب کالج نے دو عشروں بعد ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ، ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے طالب علم اعزاز رشید ولد جان شید نے 1021 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اسی طرح دوسری پوزیشن ایس پی ایس کالج کی طالبہ ماہ نور ولد شہریار اورڈگری کالج سوات کے طالب علم شہریار ولد عمر نے 1019 نمبر لیکر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی ، اسی طرح تیسیر ی چار طالبات نے حاصل کی جس میں ملیحہ خان ولد پیر محمد سوات پبلک سکول ، نوررشید ولد محمد خالید جان سوات پبلک سکول ، فاطمہ حسین ولد محمد حسین ٹیپو ماڈل سکول، زرمینہ اکرام ولد اکرام الحق ٹیپو ماڈل سکول نے حاصل کی ۔
4,634 total views, no views today
Comments



