بریکوٹ،عوامی نیشنل پارٹی بریکوٹ نے سوئی گیس کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی ۔لنڈاکے سے اوڈیگرام تک سوئی گیس کی فراہمی کے لئے اے این پی کے سابق ایم این اے مظفرالملک کاکی خان نے 37کروڑ روپے منظور کئے تھے جبکہ اب ہمارے ہی سینیٹر امیرجیت ملہوترہ نے 93لاکھ روپے کے فنڈ ز سے بریکوٹ سوئی گیس منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔مگر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء اپنی انا اور سیاسی حربے استعمال کرتے ہوئے سوئی گیس کی فراہمی میں رکاوٹ بنا رہے ہیں ۔سوئی گیس کی فراہمی میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔سوئی گیس کا افتتاح کا حق امیر مقام کو نہیں بلکہ امیرجیت ملہوترا کا ہے ۔اگر بریکوٹ کو سوئی گیس کی فراہمی ایک ہفتے کے دوران نہ ہوئی تو ہم گو نو از گو کے نعرے لگا کر شدید احتجاج کریں گے اور ہمارا احتجاج سوئی گیس کی فراہمی تک جاری رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار اے این پی کے سابق حلقہ پی کے 82کے سینئر نائب صدر فضل الہی عرف بالی خان ، سینئر نائب صدر یو سی بریکوٹ فضل اکبر خان،نیشنل یوتھ صدر حید رعلی خان ،بختیار خان ،شیعب خان ،شوکت علی ،عطاء اللہ جان ،بریکوٹ پریس کلب کے سابق چیرمین ڈاکٹر ذاکر محمد ،عبدالوارث خان گورباچوف نے حجرہ فضل اکبر خان میں صحافیوں کودیئے گئے ظہرانے میں شریک صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ظہرانے میں شریک اے این پی کے دیگر رہنماء اور کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔مقررین نے کہا کہ آج کا دور میڈیا کا دور ہے میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ اپنے قلم کا استعمال مثبت انداز میں کیا ہے اور اپنے علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے قلم کی حرمت کے لئے بہت سی قربانیاں دی ہیں جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے موجودہ صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑ سال گذرنے کے باوجود کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئی سرکاری اداروں میں کرپشن ،اقراباپروری ،سفارش زیادہ ہوچکی ہے ۔ہمارے دور حکومت میں مخدوش صورت حال کے باوجود تعلیم اور صحت کے علاوہ دیگر بڑے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا دئیے گئے تھے جبکہ بعض منصوبوں پر اب بھی کام جاری ہے ۔
830 total views, no views today


