سوات(سوات نیوز)مینگورہ شہر میں معمولی بارش نے ہی حلقہ پی کے 5 کے ایم پی اے کی کارکردگی دکھادی ، مینگورہ شہر کے ہر سڑک پر گندہ پانی بہننے لگے، مون سون بارشوں سے پہلے ہونے والے ایم پی اے کی میٹنگ بے سود ثابت ہوگئے ، شہری بدعائیں دینے لگے، مینگورہ شہر کے نواحی علاقوں شاہدرہ ، وتکے ،نویکلے،جی ٹی روڈ، گرین چوک، بنڑ، ائیر پورٹ روڈ، حاجی بابا روڈ ، کوکارئی سڑک اور دیگر علاقوں میں بارش نے حکومتی کارکردگی بے نقاب کردی، معمولی بارش کیوجہ سے ان سڑکوں پر ندی نالوں کا گندہ پانی بہننے لگا، جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شہریوں نے کہا کہ انصاف حکومت کےایم پی اے تو بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں ،جبکہ کارکردگی صفر ہے، ایک ہی بارش نے شہر کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔
1,638 total views, 4 views today