سوات(سوات نیوز)ایم پی اے ہو تو ایسا ۔ ۔ ۔ حلقہ پی کے 2 سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں شرافت علی نے کالام سڑک کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کالام سڑک پر تیزرفتارکام جاری رہے ، سڑک پر کام کرنے والے ٹھیکیدار ہر صورت اگلے سیزن سے پہلے پہلے سڑک مکمل طور پر تعمیر کرادینگے، انہوں نے کہا کہ سڑک پر سپالٹ کاکام جاری ہے، جگہ جگہ سڑک کو بہتر کیا جارہا ہے تاکہ سیاحوں کے مشکلات کم سے کم ہوسکیں، دورہ کالام کے موقع پر انہوں نے کہاکہ کالام کی سیاحت کو مزید فروغ دینے کیلئے ایم پی ایز کو دورے کرارہے ہیں ۔ تاکہ ایک مثبت پیغام اور وادی کی خوبصورتی مزید اشکار ہو جائیں، انہوں نے کہا کہ کالام سڑک کی تعمیر میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے، کیونکہ عمران خان کا ایجنڈا بھی سیاحت کو فروغ دینا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس سال ریکارڈ تعداد میں مقامی اور انٹرنیشنل سیاحوں نے وادی کالام کا رخ کیا ہے ۔
2,318 total views, no views today



