سوات(سوات نیوز)سوا ت میں ڈیڈک چیئرمین شپ کا مسئلہ زور پکڑ گیا ، ڈیڈک چیئرمین شپ حلقہ پی کے 2 کے ایم پی اے کو دینے کیلئے پی ٹی ائی کے نوجوان پشاور اور وزیرا علیٰ کے سامنےا ٹھانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق حلقہ پی کے 2 کے مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے نوجوانوں کی ایک میٹنگ ہوئی ۔ جس میں کثیر تعداد میں ائی ایس ایف، یوتھ اور رہنماوں نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیرا علیٰ محمود ڈیڈک چیئرمین سوات کا عہدہ حلقہ پی کے 2 کے ایم پی اے کو دیں تاکہ حلقہ پی کے 2 کے سیاحتی علاقوں کیلئے مظبوط پلاننگ ہو سکیں، حلقہ پی کے 2 کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ محمود خان ڈیڈک چیئرمین شپ کا عہد ہ نہیں دے سکتے تو پھر وزارت دیں۔
1,690 total views, no views today



