اسلام آباد: (این این ائی ) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کے دوران ملکی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی ملاقات میں موجود تھے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے صدر مملکت کو حالیہ دورہ امریکہ کے حوالے سےآگاہ کیا۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کو دورہ امریکہ کے دوران خطے کے معاملات پر پاکستان کا موقف بہترین انداز میں پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا
1,684 total views, no views today
Comments



