مینگورہ(سوات نیوز)ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سوات اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے طالبات کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا‘ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے سکول و کالجز کی طالبات پر عزم‘ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سوات اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے طالبات کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا ہے اور بہت جلد کھیلو ں کے مقابلوں کا آغاز ہوگا‘ کھیلوں کے مقابلوں میں بوری ریت‘ رسہ کشی‘ تائیکوانڈو کے ساتھ ساتھ دیگر کھیل بھی شامل ہونگے‘ سکول و کالجز کی طالبات نے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے اور عنقریب منعقد ہونیوالے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عزم کیا ہے‘ واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کے سوات میں پہلے خواتین کے کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔
1,492 total views, 2 views today