سوات(سوات نیوز)فضاگٹ بائی پاس روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر دریائے سوات میں جاگری, حادثے میں 2 افراد زخمی,2 افراد کی تلاش جاری.رسکیو زرائع کے مطابق فضاگھٹ پارک سے اگے موڑ کاٹتے ہوئے تیزرفتار موٹر کار کا ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ پاسکا اور گاڑی دریاء میں گرگئی ۔ گاڑی میں چار افراد سوار تھے جن میں دو افراد کو زخمی حالت میں بچالیا گیا جبکہ دو افراد پانی میں ڈوب گیا ۔ خدائی خدمتگار محمد ہلال اف علیگرامہ نے ایک شخص کی لاش ڈاڈھارا کے مقام پر دریاء سے نکال لی جبکہ دوسرے لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے
دوسری طرف زخمی کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔
2,516 total views, no views today
Comments



