سوات(سوات نیوز ) سوات میں خفیہ ایجنسی (ایف ائی اے )کی ٹیم نے سوات کے تحصیل مٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا،ایف ائی اے زرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے ڈہائی کروڑ روپے سے زائد کی کرنسی برآمد کرلی گئی،ملزم کو گرفتار کرکے پشاور منتقل کردیا گیا،باوثوق زرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبر پختونخوا کی ہدایت پرمزکورہ ادارے کی ٹیم نے سوات کی تحصیل مٹہ میں ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے اکبرعلی جیولرز کی دکان پر چھاپہ مارا اور وہاں سے موقع پر پاکستانہ اور غیر ملکی کرنسی بڑی۔تعداد میں اپنے تحویل میں لے لی ۔ زرائع کے مطابق کرنسی میں سے 5لاکھ 37ہزار10سعودی ریال برآمد،11لاکھ 3ہزار پاکستانی کرنسی،19ہزار400یو اے ای درہم،6ہزار716قطری ریال،2ہزار35چینی یوان،2ہزار718ملیشئن کرنسی،40یوایس ڈالر،20یوکے،5ترکش کرنسی،21سنگارپوری ڈالر،131اومانی کرنسی برآمدکرلی گئی جو مجموعی طور پرپاکستانی کرنسی میں 2کروڑ 51لاکھ 69ہزار755روپے بنتے ہیں،ایف آئی ٹیم نے ملزم ابوبکر ولد اکبرعلی کو گرفتار کرکے پشاور منتقل کردیا ہے جہاں پر ان سے مزید تفتیش جاری ہے،
2,191 total views, 2 views today