سوات (سوات نیوز) ضلع سوات میں پولیو مہم شروع کرنیکا۔فیصلہ کرلیا گیا ۔ چارروزہ پولیو مہم 26 اگست سے 29 اگست تک ہونے والے کیس رسپانس پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی۔ اس سلسلے میں ڈی۔سی۔افس میں متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ پولیو مہم 26 اگست کومختلف یو نین کونسل خوازخیلہ، جانو چمتلئی اور شالپین اور دیگر میں شروع ہوگی۔ اس مہم کا مقصد ان یونین کونسلوں کو پولیو کے جراثیم سے مکمل طور پر پاک کیاجانا ہے ۔ مہم کے دوران تینوں یونین کونسلوں میں 28ہزار سے زائد بچوں اور بچیوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گےاس کے علاوہ 14072 گھروں کا دورہ کیا جائے گا۔ چار روزہ مہم میں مقصد کے حصول کے لیے ٹوٹل 92 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 20 ایریا انچارج ہوں گے۔
1,018 total views, no views today



