سوات (سوات نیوز)وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے کہا ہے کہ عمران خان نے اصل معنوں میں پختونوں کی خدمت کی ، سعودی عرب میں مقیم پختونوں کے مسائل حل کررہے ہیں ، بجلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ، مراد سعیدنے مٹہ میں افتتاحی منصوبے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوات میں گھر گھر سوئی گیس پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے ، سوات میں تین یونیورسٹیوں کو سوات لاکر تاریخ رقم کرینگے ، جس میں انجنیرنگ ، وومن اور اگریکلچرل یونیورسٹی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ سوات موٹروے کو باغ ڈھیرئی تک توسیع کرینگے ، اورپھر اگلے مرحلہ میں اس کو کالام تک۔توسیع دی جائےگی ۔موٹروے کے توسیع سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا ، مرادسعید نے کہا کہ حاصل بزنجو رانگ نمبر ہے ۔ سینٹ الیکشن میں صادق سنجرانی کی فتح حق کی فتح ہے ۔ انہوں نے کہا ملک کو لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے چوروں چوڑوں ۔جگہ جیل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں انکم ٹیکس ۔ کسٹم۔کے دفاتر نہیں کھولیں گے اور نہ ہی کوئی مالاکنڈڈویژن میں ٹیکس لگنے دیں گے ۔مرادسعید نے کہا کہ الیکشن سے قبل تمام وعدے پورے کئے ہیں اور اس سے گے بھی جائیں گے ۔
2,533 total views, no views today



