خیبرایجنسی: آپریشن “خیبر ون ” کے دوران دہشت گردوں کے اہم کمانڈر سمیت 135 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن “خیبر ون” کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس میں اب تک 135 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جن میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں، آپریشن کے نتیجے میں 250 دہشت گرد اور اہم کمانڈر ہتھیار بھی ڈال چکے ہیں۔
واضح رہے کہ خیبرایجنسی اور فاٹا سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون اور ٹو بھرپور کامیابی سے جاری ہے جس کے دوران سیکڑوں دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ان شمالی وزیرستان کا 80 فیصد سے زائد علاقہ ان دہشت گردوں سے پاک کرالیا گیا ہے۔
410 total views, no views today
Comments


