سوات، سکھر ٹریفک حادثہ میں سوات کے کئی گھرانے اجڑ گئے ، ایک ہی خاندان سے میاں بیوی سمیت سات افراد حادثہ میں دم توڑ گئے ، اپر سوات کے بیشتر گاؤں میں صف ماتم بجھ گیا، ہر انکھ اشکبار ، جاں بحق افراد کو سپر دخاک کرنے کے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں، بدقسمت المعصوم کوچ کے حادثہ کے نتیجے میں پینتالیس کے قریب سوات سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے
جو اس المناک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ہیں، اپر سوات کے مختلف علاقوں خوازہ خیلہ، مدین ، بحرین ، میاندم ، پیا ، بشیگرام سمیت دیگر علاقوں میں ہر گھر میں ماتم کیا جارہا ہے، لواحقین اپنے پیاروں کی یاد اور اس المناک حادثہ پر ماتم کررہے ہیں۔ مدین کے علاقہ بشیگرام میں ایک ہی گھر کے میاں بیوی، تین بچیاں اورا یک بیٹا اس افسوسناک حادثہ میں جاں بحق ہوچکے ہیں، اسی طرح گاؤں پیا کے بھی ایک گھر کے تین افراد ، توروال گاؤں کے دو گھروں کے پانچ افراد اس حادثہ میں جاں بحق ہو چکے ہیں، اس المناک حادثہ کی وجہ سے اپر سوات کے ہر شخص کی انکھ اشکبار ہے اور وہ اپنے رشتہ داروں کی افسوسناک موت کا رونا رو رہے ہیں۔رپورٹ ریاض احمد مدین سوات
434 total views, no views today


