سوات(خورشید علی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے جو کہا وہ کردکھایا ، چکدرہ سے باغ ڈھیری تک سوات ایکسپریس وے کا نقشہ جاری کردیا گیا ، نقشہ میں سوات ایکسپریس وے کا بننے والا نیا سڑک دکھایا گیا ہے، نقشہ کے مطابق سوات ایکسپریس وے کا دوسرا مرحلہ چکدرہ سے شروع ہوگی اوراس کا اختتام باغ ڈھیری تک ہوگی ، نقشہ کے مطابق چکدرہ سے ایکسپریس وے شموزئی کی جانب اگے ائے گی اس کی پہلی انٹر چینچ بریکوٹ کے مقام پر ہوگی ، بریکوٹ کے بعد ایکسپریس وے جی ٹی روڈ کے سائٹ پر اجائے گی اور تختہ بند اوگدو کے مقام پر مینگورہ انٹر چینج بن جائے گا، اس انٹرچینج کے بعد ایکسپریس وے دوبارہ تحصیل کبل کے حدود میں واپس مڑ جائے گی اور چارباغ کے مقام پر دوبارہ جی ٹی روڈ پر ایک انٹر چینج سوات یونیورسٹی کو دیا جائے گا، اس کے بعدگلی باغ کے مقام پر دوبارہ ایکسپریس وے تحصیل مٹہ کے حدود میں اگے بڑھے گی اور پھر فتح پور کے مقام پر دوبارہ جی ٹی روڈ کے ساتھ اس کو نئے سڑک کو تعمیر کیا جائے گا، ایکسپریس وے کا سڑک چکڑی کے مقام پر اختتام پذیر ہوگا، جہاں پر اخری انٹرچینج ہوگا۔
وفاقی وزیر مراد سعید کے مطابق اس ایکسپریس وے کی تعمیر کے بعد اگلے مرحلہ میں یہ ایکسپریس وے کالام تک توسیع کیا جائیگا۔
5,878 total views, no views today



