اسلام آباد(این این ائی )وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو ٹیلیفون کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو ٹیلیفون کیا جس میں وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے آگاہ کیا جب کہ دونوں وزرائے اعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائڈلائن پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی کی بھارتی کوشش اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، یہ اقدام اسٹریٹجک صلاحیتوں کے مالک دو ہمسایہ ممالک کے تعلقات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے گفتگو میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ ملائشیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ملائشیا پاکستان سے رابطے میں رہے گا۔
942 total views, no views today



