سوات(سوات نیوز)وادی کالام تک پہنچنے کیلئے 35 کلومیٹر سڑک پر سفر کرنا ہر کسی کی بس کا کام نہیں ، لیکن ایم پی اے میاں شرافت علی کی کوششوں کی وجہ سے اس سڑک کا بڑا حصہ عید قرباں سے پہلے پہلے تعمیر کرلیا جائیگا، ٹھیکیدار کے مطابق کالام روڈ پر اسریت سے لیکر لائیکوٹ تک اسفالٹ کا کام عید سے پہلے مکمل ہوجائے گا۔یہ دشوار گزار راستہ سیاحوں کیلئے مشکلات کا سبب بن رہا تھا، لیکن خادم سوات ایم پی اے میاں شرافت علی کی کوششوں کی بدولت سڑک کی تعمیر پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے ، جس کے بعد عید قرباں سے پہلے پہلے کالام سڑک کا زیادہ تر کام مکمل کرلیا جائیگا، جس سے سیاحت کے فروغ میں اضافہ ہو گا۔
1,692 total views, 2 views today
Comments