سوات(سوات نیوز)سوات میں میٹرک امتحان پاس کرنے والے طلبا وطالبات داخلوں کیلئے خوار ہونے لگے، جہانزیب کالج کا میرٹ لسٹ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، مینگورہ شہر حلقہ پی کے 5 کے طلبا روزانہ جہانزیب کالج جاکر ناکام واپس لوٹ رہے ہیں، مینگورہ شہر کے 7 لاکھ ابادی کیلئے واحد کالج میں سیٹیں کم ہونے کی وجہ سے اب ہزاروں طلبا ایف اے ، ایف ایس سی داخلوں سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، ان داخلوں کے لئے ممبران اسمبلی کے پاس کوئی پلان نہیں ہے ،جبکہ یہ طلبا صبح اس امید سے نکلتے ہیں کہ داخلہ مل جائیگا، لیکن ناکام ونامراد واپس لوٹ اتے ہیں ۔
1,172 total views, no views today
Comments



