شانگلہ (سوات نیوز)وزیر اعلیٰ محمود خان کے دورہ شانگلہ کے موقع پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر عباد اللہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مقامی صحافیوں کے مطابق بشام شنگ میں ایم این اے ڈاکٹر عباد کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ،ایم این اے ڈاکٹر عباد نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان میرے کئے ہوئے گریڈ اسٹیشن کا دوبارہ افتتاح کر ہے ہیںانہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے اس سے پہلے بھی میرے منصوبے شانگلہ یونیورسٹی کیمپس کا دوبارہ افتتاح کیا تھا، ڈاکٹر عبادنے کہا کہ عمران خان نے شانگلہ کیلئے جو اعلانات کئے تھے ان میں ایک منصوبے کا افتتاح کریں ہم ہار پہنائے ائنگے،لیکن وزیرا علیٰ اور موجودہ وفاقی وصوبائی حکومت میرے مکمل ہونے والے منصوبوں کا دوبارہ افتتاح کررہے ہیں ۔
1,674 total views, 2 views today
Comments