سوات(سوات نیوز) یوم آزادی، عیدقرباں، سوات میں خصوصی سیکورٹی پلان ترتیب، پولیس کی چھٹیاں منسوخ، تمام داخلی وخارجی راستوں کی کڑی نگرانی، سیاحوں کی سیاحتی مقامات تک رسائی کے لئے رہنمائی کرنے بارے ٹورسٹ سکواڈ فعال، سیاحتی مقامات میں ٹورسٹ سکواڈ تعینات، مینگورہ شہراوردیگر علاقوں کے لئے ٹریفک پلان بھی تیارکردیاگیا، ڈی پی او سوات سیداشفاق انورخودنگرانی کریں گے، سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی بھی ڈیوٹی لگادی گئی، مشکوک افراد پرکڑی نظر رکھنے کی سختی سے ہدایت، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈرینج کی ہدایت پر ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کی طرح ضلع سوات میں بھی یوم آزادی پاکستان اورعیدقرباں کے حوالے سے سیکورٹی پلان ترتیب دیدیاگیاہے ڈی پی او سوات سیداشفاق انورکی ہدایت پر سوات میں خصوصی سیکورٹی پلان ترتیب دیتے ہوئے سوات کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے جبکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی ڈیوٹی بھی لگادی گئی ہے جو مشکوک افرادپرکڑی نظررکھی گی، سوات میں عید کے دنوں تمام پولیس کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ اوراضافی نفری بھی طلب کردی گئی ہے سیاحوں کی رہنمائی کے لئے ٹورست سکواڈ کو فعال کردیاگیاہے اور ٹورسٹ سکواڈ سوات کے سیاحتی علاقوں، کالام، مہوڈنڈ، بحرین، ملم جبہ سمیت دیگرسیاحتی علاقوں میں تعینات کردیاگیاہے سوات کے چھ اہم مقامات اورشاہراہوں پر پولیس کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے، ڈی پی او سوات سیداشفاق انور ان تمام صورتحال کاخودنگرانی کریں گے، جبکہ انہوں نے پولیس کوہدایت کی کہ وہ سوات آنے والے سیاحوں کے ساتھ بہتررویہ اختیارکرے، اور عیدالفطر کی طرح سیاحوں کی بھرپور رہنمائی کرے، تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح سوات آسکے، مینگورہ شہر سمیت سوات کے دیگرعلاقوں کے لئے ٹریفک پلان بھی ترتیب دیاگیاہے اور خصوصاً چکدرہ، کبل کانجو شاہراہ پر ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی تھانوں کے پولیس کی خدمات بھی حاصل کردی گئی ہے، تاکہ سیاحوں کو سیاحتی علاقوں تک رسائی میں کوئی مشکل پیش نہ آسکے۔
1,143 total views, no views today



