شانگلہ (سوات ن یوز)ضلع شانگلہ میں شدید بارش کی وجہ سے شانگلہ میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے ، مقامی ذرائع کے مطابق ضلع شانگلہ کے علاقہ یختنگی میں ڈاٹسن پیک اپ گھرئ کھائی میں جا گری ۔ جس کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہوگئے جن میں سے چار کی حالت نازک بتائی جارہی ہے اسی طرح پورن ڈھرئ میں سوزوکی گرنے سے ڈرائیور زخمیہوگیا۔اور ڈرائیور کی دونوں ہاتھ ٹوٹ گئی اسی طرح ایک اور واقعہ اچر بازار کوٹ میں پیش ایا ، اچر بازارکوٹ چار افراد مقامی نالے (خوڑ) میں سیلاب کی وجہ سے ڈوب گئے ، جن میں سے تین کو زندہ نکلا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے بشام بازار میں لینڈ سلا ئیڈنگ بھی ہوئی ، سلائنڈنگ کی وج ہسے قراقرم سڑک بند ہو گئی ہے اور سڑک کی بندش کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔
1,906 total views, no views today



