سوات : مینگورہ کے نواحی علاقہ طاہر آباد میں نامعلو م افراد کے فائرنگ سے دن دہاڑے میں ایک اور امن کمیٹی ممبر بخت زرین ولد محمد جمیل آف طاہر اباد قتل کردیا گیا۔ نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے نامعلوم افراد معلوم کرنے کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔مینگورہ کے مختلف علاقے طاہر آباد، یوسف آباد ،اینگروڈھیری میں گھر گھر کا تلاشی جاری ہے ۔
گزشتہ روز بھی پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے جنرل سیکرٹری فضل حیات چٹان نے نامعلوم افراد کے فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔ رپورٹ :سوات نیوز ڈاٹ کام
435 total views, no views today
Comments


