بونیر(سلطان بونیری سے)سوات سے بونیر انے والی موٹر کار کڑاکڑ پہاڑ میں المناک حادثے کا شکار۔موٹر کار گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چار خواتین جان بحق،ڈرائیور اور ایک بچہ شدید زخمی۔جان بحق اورزخمی ہونے والوں کا تعلق بونیر کے گاوں ٹانگورہ چغرزی سے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بونیر ضلع کے گاوں ٹانگوڑہ کا ایک خاندان سوات مینگورہ سے بونیر اپنے گاوں واپس ارہے تھے کہ دشوار گزار کڑاکڑ پہاڑی میں اترائی اترتے ہوئے بریک فیل ہون کے نتیجہ میں موٹر کار کئ سو فٹ گہری کھائی میں گر گئی جسکے نتیجہ میں کار میں سوار چار خواتین اور ایک بچہ موقع پر جان بحق ہوگئے۔جبکہ ڈرائیور اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگئے۔
حادثہ میں تین بچے معجزانہ طور پر بچ گئے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جماعت اسلامی کے ضلعی کونسلر گل محمد خان عرف طوطا الحدمت کے ایمبولینس اور رضاکاروں کو لیکر موقع پر پہنچ کر جان بحق اور زخمیوں کو کھائی سے اٹھا کر ڈگر ہسپتال پہنچا کر زخمیوں کوداخل کرایا جبکہ جان بحق خواتین کی میتوں کو ان کے گھر روانہ کردیا
ہسپتال ذرائیع کے مطابق زخمیوں کی خالت بہتر بتائی جاتی ہیں۔
ادہر جوڑ میں دو موٹر سائیکل کے اپس میں ٹکرانے سے دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر جان بحق ہوگئے ۔جان بحق ہونے والوں میں سے ایک جواں سال سیکنڈ ائیرکا طالب علم مدثر ولد احمد سلیم سکنہ ڈوکڈہ سے بتایا جاتاہے جنکہ دوسرے کا نام معلوم نہ ہوسکا۔
3,584 total views, 2 views today