مینگورہ، مینگورہ کے علاقہ لنڈیکس میں قومی وطن پارٹی کے کارکن رحیم اللہ کی رہائش گاہ پر شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 200سے زائد افراد نے خاندان و دوستوں سمیت دیگر پارٹیوں سے دستبردار ہو کر قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اس سلسلے میں شمولیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس کی صدارت فضل حیات نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالقیوم کاکا نے ادا کئے، اس موقع پر وائس چےئر مین صدر رفیع الملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست خدمت کا نام ہے ناچ گانے والے سیاست یہاں پر نہیں چلتی تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے ناچ گانے کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیاموجودہ حکومت سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو لوگ آزما چکے ہیں آئندہ دور قومی وطن پارٹی کا ہے انہوں نے کہا کہ پختونوں کے حقوق کیلئے سر گرم عمل ہے آفتاب محمد خان شیر پاؤواحد لیڈر ہے جنہوں نے پختونوں کے حقوق کیلئے اپنی ساری زندگی وقف کی ہے اور ہر محاذ پر پختونوں کیلئے آواز اُٹھائی ہے صوبہ کی موجودہ حکومت نے عوام اور خصوصاً سوات کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیایہاں کی تباہ حال سڑکیں موجودہ صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس موقع پرمختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد خاندان اور دوستوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور قومی وطن پارٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا پروگرام کے اختتام پر قومی وطن پارٹی سوات کے وائس چےئر مین رفیع الملک نے تمام شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
780 total views, no views today


