سوات(خورشید علی )کراچی سے تعلق رکھنے والا 60 سالہ بزرگ شہری بابا واصل خان اج سے دو دن قبل سائٹ ٹاون پٹھان کالونی سے موٹر سائیکل پر روانہ ہوا، اور دو دن میں سوات کے گاوں مٹہ پہنچ گیا ، بابا واصل خان کے اباو اجداد کا تعلق صوابی سے ہے ، انہوں نے سوات پہنچنے کے بعد سوات نیوز کیساتھ بات چیت کرتےہوئے کہا کہ ہر سال میں کراچی سے سوات کو موٹر سائیکل پر اتا ہوں، اب تک 14 مرتبہ موٹرسائیکل پر سوات اتا ہوں، کبھی اکیلا اور کبھی دوستوں کیساتھ اتا ہوں، راستہ میں کوئی تکلیف کا سامنا نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ ان 14 مرتبہ میں ایک مرتبہ مجھے ڈاکؤوں نے پنجاب میں لوٹا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان میں نے اس موٹر سائیکل پر گھوما ہوں، میرا مشن پوری دنیا کو موٹر سائیکل پر گھومنا ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات مجھے اپنے گھر جیسا لگتا ہے ،یہاں اکر دلی سکون ملتا ہے سوات سے دو دن بعد خںجراب بارڈر پر جاوں گا، انہوں نے کہا کہ سوات ایک پرامن وادی ہے اور اللہ سے دعا ہے کہ اس وادی کواللہ مزید امن نصیب کریں۔
مزید اس ویڈیو میں دیکھیں ۔
1,632 total views, 2 views today