دیر بالا(سوات نیوز)دیر بالا کے علاقہ شرینگل گماڈنڈ میں چلتی گاڑی پر دھماکہ ، دھماکہ میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہونے کے اطلاعات سامنے ارہے ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق گاوں گماڈنڈمیں گاڑی سڑک پر جارہی تھی کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے ، مقامی لوگوں کے مطابق موقع پر موجود لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمی اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کیا ہے ، پولیس زرائع کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ، جس میں ایک ڈبل کیبن گاڑی کو نشانہ بنا یا گیا ہے پولیس کے مطابق واقعہ میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں.
دھماکہ کے مناظر اس وڈیو میں دیکھیں
1,667 total views, 2 views today
Comments