شمالی وزیرستان: تحصیل میر علی میں پاک فضائیہ کے حملے میں مارے جانے والے مشتبہ شدت پسندوں میں زیادہ تر غیر ملکی شامل تھے۔شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں مارے جانے والے مشتبہ شدت پسندوں میں 33 ازبک جب کہ 3 جرمن باشندے شامل ہیں۔
عسکری ذرائع کے مطابق فضائی حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈرز بھی ہلاک ہوئے جن میں قاری حسین کے جانشین ولی محمد، عصمت شاہین بیٹنی، نور بادشاہ اور مولوی فرہاد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے 20 اور 21 جنوری کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں مصدقہ اطلاع پرشدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے تھے جس کے نتیجے میں 40 سے زائد شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
860 total views, 1 views today