سوات( )یونیوسٹی اف سوات کے وائس چانسلر ڈاکٹر جمال خٹک نے کہا ہے کہ یونیورسٹی اف سوات میں شجر کاری مہم کا افتتاح سرسبز و شاداب بنانا اور ماحولیاتی الودگی کا خاتمہ ہے،یونیورسٹی اف سوات چارباغ کے مین کیمپس میں افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں دو ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں جبکہ یہاں پر پہلے سے بڑی تعداد میں درخت موجود ہے لیکن اف وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان کا جو مہم شروع کیا ہے اس میں یونیورسٹی کے طلبا ء و طالبات بھر پور حصہ لے رہے ہیں اور اس مہم کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنائنگے،انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سوات کی خوبصورتی کو مذید بڑھا نا اور یہاں سے ماحولیاتی الودگی کا خاتمہ ہے اس موقع پر یونیورسٹی اف سوات کے ڈین ڈاکٹر حسن شیر بھی موجود تھے۔
742 total views, 2 views today