سوات(سوات نیوز)صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 5 اور ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں پرائمری سکول کے معصوم بچوں اور بچیوں سے سکول وقت میں اینٹیں لیجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول اکرم محلہ کے پرائمری ، اول ، دوم ، سوم ، چہارم اور پانچویں کلاس کے چھوٹے چھوٹے بچے اپنے ننھے ننھے ہاتھوں میں اینٹیں لئے سیڑیوں پر چڑھ رہے ہیں اور پہاڑی پر بنے سکول میں اینٹیں جمع کررہے ہیں، ویڈیو وائرل ہوتے ہی جب سوات نیو زکی ٹیم متعلقہ سکول پہنچ گئی تو دو پہر کا ایک بجے کا وقت تک تھا سکول کی چھٹی ہوگئی تھی ۔ جب سکول بچوں سے معلومات لی گئی تھی تو معلوم ہوا ہے کہ ابھی ٹینڈر بھی نہیں ہوا اور سکول کی ایک دیوار کو بنانے کیلئے یہ اینٹیں لائی گئی ہے ، جس کو سکول کے اندر لیجانے کیلئے معصوم بچوں سے مزدوروں کاکام لیا گیا ہے، پرائمری سکول اکرام محلہ شاہدرہ میں تقریبا 400 طلبا وطالبات پڑھتی ہے ۔ جہاں پر ان کیلئے چار کمرے بنائے گئے ہیں یہ سکول سابقہ ایم پی اے محمد امین نے تعمیرکرایا تھا۔ تعلیمی ایمرجنسی کے دعویداروں اور مینگورہ شہر کے ایم پی اے بچوں کو مزدور بنانے والے ویڈیو پر مکمل خاموش ہیں ،
2,379 total views, no views today



