سوات ،ممبر قومی اسمبلی مراد سعید اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی محب اللہ خان نے کہا ہے کہ کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل تحریک انصاف کا ہدف ہے ، صوبہ پختونخوا میں سرکاری سطح پر کرپشن ختم کرکے تحریک انصاف نے ایک اہم کارنامہ سر انجام دیا ہے ، تحریک انصاف عوامی امنگوں کے مطابق تبدیلی کے لئے سرگرم عمل ہے ، پاکستان میں بادشاہت کاخواب دیکھنے والے تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت سے خائف ہیں لوگوں کی تحریک انصاف میں جو ق در جوق شمولیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل بھی تحریک انصاف کا ہے تحریک انصاف اس ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے سرگر م عمل ہے
ان خیالات کااظہار انہوں نے کانجو ٹاؤن شپ میں حاجی محمد رحمان کی رہائش گاہ پر ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر حاجی محمد رحمان نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ، اجتماع سے تحریک انصاف سوات کے جنرل سیکرٹری سعید خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر تحریک انصاف یوتھ ونگ سوات کے سینئر رہنما عدیل نواز خان ، حیات خان ، حضرت علی اور دیگر بھی موجود تھے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے میں عوامی فلاحی کاموں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں انہوں نے حاجی محمد رحمان اور ان کے خاندان اور ساتھیوں کا تحریک انصاف میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور کہاکہ ان کی شمولیت سے علاقے میں تحریک انصاف کو مزید دوام ملے گی ، انہوں نے کہاکہ تیس نومبر کو پاکستان کا دھرنا اسلام آباد میں ہوگا جس میں سوات سے پارٹی کارکن اور عام لوگوں کی بھرپور انداز سے شرکت یقینی ہے ، انہوں نے کہاکہ عمران خان سیاستدان نہیں بلکہ ایک لیڈر ہے ، اور لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے وقت کا تقاضہ ہے کہ عوام تحریک انصاف کے اصلاحاتی ایجنڈے کا دست وبازو بن کر نئے پاکستان کے حوالے سے عوام نے جو خواب دیکھا ہے وہ شرمندہ تعبیر کرے ،ا نہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی افراد ی قوت میں اضافہ ہی مخالفین کی شکست کا ثبوت ہے ۔
422 total views, no views today


