سوات (سوات نیوز) کلین اینڈگرین پاکستان کے تحت کانجو ٹاؤن شپ میں شجرکاری مہم کا آغاز، زرعی ترقیاتی بنک کے زونل چیف احمدزیب خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر لعل بادشاہ نے پودے لگاکر شجرکاری مہم کاآغاز کردیا، کانجوٹاؤن شپ کے صدر امجد کمال زئی، SDDAکے آفیسروقارخان، خورشیدعالم زرعی بنک کے منیجر حضرت سعید نے بھی پودے لگاکر شجرکاری مہم میں اپنا حصہ ڈال دیا، تفصیلات کے مطابق زرعی ترقیاتی بنک کے زیراہتمام کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت کانجوٹاؤن شپ میں ایک تقریب کااہتمام کیاگیاجسمیں پراجیکٹ ڈائریکٹر SDDA لعل بادشاہ، زرعی ترقیاتی بنک کے زونل چیف احمدزیب خان، منیجرحضرت سعید، خورشیدعالم کے علاوہ کانجوٹاؤن شپ ویلفئیر سوسائٹی کے صدر امجدکمال زئی، وقارخان اوردیگر نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زونل چیف احمدزیب خان اورلعل بادشاہ نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کرنے کامقصد بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگاکرملک کو سرسبزوشاداب بنانا ہے، اس موقع پر انہوں نے کانجو ٹاؤن شپ میں پودے لگاکرباقاعدہ شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔
1,032 total views, 2 views today