پشاور (سوات نیوز)سوات ایکسپریس وےپر روڈ سیفٹی اورسفری سہولیات کی نگرانی موٹر وے پولیس کرے گی،موبائل ایپ سمیت این ایچ اے کی تمام سہولیات سوات ایکسپریس وے پر دستیاب ہوں گے، پشاور میں وزیر مواصلات اور صوبائی حکومت کے درمیان معاہدہ پر ایک تقریب ہوئی ، جس میں وزیر مواصلات مراد سعید اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے شرکت کی ، صوبائی حکومت اور این ایچ اے کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے ۔جس کے تحت سوات ایکسپریس وے کی نگرانی اب موٹر وے پولیس کر گی ، اب این ایچ اے کے تمام سہولیات سوات ایکسپریس وے بھی دستیاب ہوں گ، وزیر اعلیٰ محمود خان نے اس موقع پر کہا کہ فیصلہ سوات کالام جانے والے سیاحوں کی آسانی کے لئے کیا گیا, وزیر اعلی نے کہا کہ سوات موٹروے کو توسیع دے کر ٹورسٹ زون بنایا جائے گا, اس فیصلہ سے فیصلے سے ملکی سیاحت کو فروغ ملے گا۔
1,405 total views, 2 views today