سوات(سوات نیوز)دریاء سوات میں لاپتہ مزدور کی لاش اج 6دن بعد نکال لی گئی ۔ ایک ہفتہ قبل فضاگٹ سوات میں سیمنٹ سے بھری ٹرک دریائے سوات میں گرگیا تھا جس میں دو افراد لاپتہ تھے جس میں ایک لاش آج سول ڈیفنس ملاکنڈ اور غوریجہ برہ بانڈئی کے عوام نے مشترکہ طور پر اپریشن کرکے نکال دیا گیا۔
گزشتہ چھ دنوں سے دریاء سوات میں لاش کی تلاش جاری تھی دریاء سوات کا رخ بھاری مشینری کی مدد سے موڑی گئی۔ پانی کا بہاو کم ہونے کے بعد ریسکیو ،رضاکاروں اور عوام نے مشترکہ سرچ اپریشن کیا جس میں لاش دریاء سے نکال لی گئی ۔
اس واقعہ کا نوٹس وزیر اعلی محمود خان نے لیا تھا اور کمشنر مالاکنڈ کے نگرانی میں بھاری مشینری متعلقہ جگہ پہنچایا گیا جس کی مدد سے دریاء کا رخ موڑا جاسکا ۔ یہ حادثہ چھ دن قبل فضاگھٹ کے مقام پر پیش ایا ۔ جہاں سیمنٹ سے بھرا ٹرک دریاء سوات میں گرگیا تھا ۔ جس میں۔ تین افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ دو مزدور لاپتہ تھے ۔ ایک مزدور کی لاش دوسری دن مل گئی تھی جبکہ ایک مزدور کی لاش اج چھ دن بعد مل گئی
بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ چمتلئی کا رہائشی تھا۔
2,626 total views, no views today



