مینگورہ،مینار پاکستان اجتماع عام کے تیاریاں ، شباب ملی ضلع سوات کے زیراہتمام مینگورہ شہر میں موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی ادارہ الخدمت الاسلامیہ بنڑ سے روانہ ہوکر مینگورہ شہر کے بڑے راستوں سے ہوتے ہوئے گرین چوک میں اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت شباب ملی ضلع سوات کے صدر عبدالرحمان رشید نے کی ،ریلی کی میں بڑی تعداد میں موٹر کاروں اور موٹر سائیکل سوار جوانوں نے حصہ لیا گرین چوک میں ریلی کی اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شباب ملی ضلع سوات کے صدر عبدالرحما ن رشید نے کہا کہ اس ملک کے نوجوان بیدار ہوچکے ہیں نوجوانوں کو نیا نہیں پورانا اسلامی اور خوشحال پاکستان چاہیے، 23,22,21نومبر کو مینار پاکستان اجتماع عام میں سوات سمیت پاکستان بھر سے لاکھوں پر جوش نوجوان شریک ہوں گے اجتماع عام سے اس ملک میں خوشگوار تبدیلی آئیگی نوجوان اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کو مشکلات سے نکالنے کے لئے صرف کریں انشاء اللہ بہت جلد اس ملک میں اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہوگا۔
874 total views, no views today


