سوات(سوات نیوز)وزیر اعلیٰ محمود خان کے ابائی حلقہ میں بااثر افراد کا مسجد میں امام مسجد پر تشدد کیخلاف جمعیت علما اسلام نے مٹہ بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس مظاہرہ میں ضلع بھر سے علمائ کرام اور جے یو ائی کے رہنماوں نے شرکت کی ، مظاہرہ سے جے یو ائی کے سابقہ امیر مولانا حجت اللہ ، ڈاکٹر امجد ، کے علاوہ دیگر مقررین نے خطاب کیا ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسجد کے اندر امام پر تشدد قابل مذمت ہے ، اس سے مسجد کا تقدس پامال ہوا ہے ، جس کا کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ، مقررین نے کہا کہ انتظامیہ ، پولیس کیساتھ مذاکرات ہوئےہیں اگر انہوں نے ہمارے مطالبات منظور نہیں کئے تو پھر جے یو ائی کے ورکروں سے خیر کی امید نہ رکھیں ، انہوں نے کہا کہ جس شخص نے امام مسجد پر تشدد کیا ہے وہ پاکستان تحریک انصاف کا رہنما ملک اختر ہے ، اس تشدد میں پولیس بھی موجود تھے ۔
1,291 total views, 2 views today