اسلام آباد\( این این ائی ) برطانوی پارلیمانی وفد نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مودی سرکار سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا یک طرفہ اقدام واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی پارلیمانی وفد نے اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام سے ملاقات کی۔ برطانوی وفد میں اسٹیفنز ٹمز، عمران حسین اور خالد محمود شامل تھے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی رکن پارلیمنٹ اسٹیفنز ٹمز نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکے مسئلے پر بات چیت کیلئے پاکستان کا دورہ کیا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی پریشان کن اور دنیا کی توجہ چاہتی ہے، ہم یہ معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔
1,358 total views, no views today



