سوات(سوات نیوز)وزیر اعلیٰ محمود خان کے ابائی حلقہ میں پولیس نے مسجد کو تالے لگا دیئے ، جے یو ائی تحصیل خوازہ خیلہ کے امیر مولانا سید قمر نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوزہ درشخیلہ میں وزیر اعلیٰ کے ساتھی ملک اختر علی نے ساتھیوں سمیت امام مسجد مفتی وزیر زادہ پر حملہ کیا اور اس کو شدید زخمی کردیا، حالات کشیدہ ہونے سے بچانے کیلئے پولیس سے کامیاب مذاکرات کئے اور احتجاج بھی محدود کردیا مٹہ میں احتجاج کے فورا بعد پولیس نے اپنے وعدے تھوڑ دیئے اور مسجد کو تالے لگا دیئے ، مفتی سید قمر نے کہا کہ اگر حکومت اور پولیس نے دو دن کے اندر اندر ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے تو ہم سے خیر کی امید نہ کریں، انہوں نے کہا کہ اگلا قدم علمائ کرام اور شوریٰ سے مشاورت کے بعد اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی مٹہ نے جو وعدے کئے تھے ایک بھی پورا نہیں کیا اور نہ ابھی تک ملک اختر علی اور دیگر کیخلاف ایف ائی ار درج کیا گیا ہے ۔
1,518 total views, no views today



