سوات (سوات نیوز) مینگورہ سبزی منڈی کے آڑھتیوں کا آج گیا رہ بجے سبزی منڈی سے نشاط چوک تک جلوس اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان،تختہ بند میں احتجاجی کیمپ سے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سبزی منڈی کے صدر شیر عالم خان، اتحاد ایسو سی ایشن کے صدر صاحب جمال، چیئرمین حمید خان، اختر خان اور خان گل کا خطاب، تفصیلات کے مطابق مینگورہ سبزی منڈی کی بندش کے خلاف اور تختہ بند میں منڈی کے قیام کے حق میں گذشتہ روز بھی آڑھتیوں نے احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سبزی منڈی کے 142آڑھتی، دو سو پڑیان اور دس ہزار سے زائد مزدوروں کے کاروبار کو انتظامیہ، تحصیل ناظم نے بند کیا ہے جس سے روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے والے سن لیں کہ ہم جیلوں اور ہتھکڑیوں سے ڈرنے والے نہیں جبکہ حقوق کے لئے آج احتجاج کررہے ہیں کل پورے بازار کو بند کریں گے، انہوں نے کہا کہ قوم اوڈیگرام میں سبزی منڈی کے حق میں نہیں، اس موقع پر عبدالرحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اہم انکشافات کرونگا، انہوں نے کہا کہ پشاور اور مردان میں پانچ پانچ اور تین تین منڈیا ں ہیں جبکہ یہاں پر انتظامیہ اور چند افراد دوسری منڈی کے لئے تیار نہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پندرہ فٹ میں سبزی منڈی چلانا ممکن نہیں، اس سلسلے میں آج کے احتجاجی مظاہرے میں لائحہ عمل طے کریں گے۔
1,490 total views, no views today



