سوات(سوات نیوز)سیدو میڈیکل کالج میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر زور شور سے منایا گیا اس ضمن میی ایک پروقار تقریب منقعد کی گئی جس سے سیدو میڈیکل کالج کے پرنسپل و چیف ایگزیکٹو سیدو گروپ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق نے خطاب کیا اپنے خطاب میں انہوں نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے پرزور اپیل کی کشمیر میی انسانیت کو بچایا جائے جو کہ اس وقت بھارتی جارحیت کے سامنے بے بس ھے کشمیریوں پر ظلم و ستم عالمی قوتوں کے لیے لمحہ فکریہ ھے وہاں معصوم انسانی جانوں کو اس وقت شدید خطرات کا سامنا ھے تقریب سے سیدو گروپ آف ٹیچینگ ہاسپٹل کے ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر گلشن حسین فاروقی نے بھی خطاب کیا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیری عوام کو ان کی مرضی سے جینے کا حق دیا جائے اور ان کا قتل عام روک دیا جائے انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر میی امن اور انسانیت کو شدید خطرہ لاحق ھے اور یہ عالمی برادری کا ضمیر چلینج کرنے کے مترادف ھے اس موقع پر سیدو میڈیکل کالج کے شعبہ پاکستان سٹڈیز کے سربراہ پروفیسر عظمت علی خان نے کشمیر کا تاریخی پس منظر پیش کیا اور کشمیر کی تاریخی اور موجودہ صورت حال پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ھے 1947 سے لیکر آج تک کشمیر پر تین جنگیں لڑی جا چکی ہیں جنمییں ہمھارے سینکڑوں فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تقریب کے آخر میں پرنسپل و جملہ سٹاف نے واک کا اہتمام کیا جسمیی 12 بجے سے لیکر 12 بجکر 30 منٹ تک اہتجاج ریکارڈ کیا گیا اور کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
1,076 total views, 2 views today