سوات(سوات نیوز)محکمہ تعلیم سوات کے مختلف پوسٹوں پر اساتذہ کی تعیناتی کیلئے لیا جانیوالا ٹیسٹ کا پرچہ وقت سے پہلے اوٹ ہونے کا انکشاف، ایس ایس ٹی اور قاری پوسٹوں کیلئے لیا جانیوالا پرچہ ٹیسٹ سے ایک گھنٹہ قبل فیس بک پر اپ لوڈ ہو گیا، متعدد امیدواروں نے فیس بک سے پرچہ حل کیا، ضلع سوات میں سکول اساتذہ کیلئے بھرتیوں کیلئے گزشتہ روز ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا، لیکن تبدیلی سرکارکی معیار اس حد تک گرگیا ہے کہ ایس ایس ٹی اور قاری کیلئے ہونے والی بھرتی کا پرچہ ایک گھنٹہ پہلے فیس بک پر اوٹ ہوگیا، جس کو طلبا ء وطالبات نے ڈاون لوڈ کیا اور جب وہ حال میں بیٹھے پرچہ دینے لگیں تو سوالات بلکل وہی تھے جو پرچہ فیس بک پر اوٹ ہوگیا تھا، فیس بک پر وائس اف سٹوڈنٹس خیبر پختونخوا نامی پیج پر پرچہ وقت سے تقریبا ایک گھنٹہ قبل اپ لوڈ کیا گیا تھا، اس حوالے سے ٹیسٹ دینے والے طلبا وطالبات نے مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش تاہم انہوں نے موبائل ریسیو نہیں کیا، ٹیسٹ دینے والے طلبا وطالبات نے محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا، وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیسٹ کو منسوخ کریں اور ذمہ دار افراد کیخلاف انکوائری کی جائے۔
1,842 total views, no views today



