سوات(سوات نیوز)سوات ٹریڈرز فیڈریشن نے دباو کو مسترد کرتے ہوئے منگل کے روز تختہ بند میں سبزی منڈی کھولنے کا اعلان کردیا ہے ، اج اتوار کے روز نشاط چوک میں سبزی منڈی کے اڑھتیوں اور مزدوروں کے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے بازار صدر عبدالرحیم نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ اور ایم پی اے و وزیر اعلیٰ کیساتھ تو غریب مزدوروں کیلئے کوئی وقت نہیں ہے اور نہ ہی وہ ان کے مسائل سنتے اور حل کرتےہیں، لیکن منگل کے روز میں ہر صورت میں تختہ بند میں سبزی منڈی کا افتتاح کرونگا، اور وہاں پر بولی منعقد کی جائے گی ، عبدالرحیم نے کہا کہ مزید ہمارے صبر وتحمل کا امتحان نہ لیا جائے ، جنہوں نے کرپشن کی ہے ان کو اللہ تباہ وبرباد کریں، احتجاجی مظاہرہ میں حلقہ پی کے 5 کے ایم پی اے اور خپل وزیرا علیٰ محمود خان کو بدعائیں دی گئی جبکہ ان کیخلاف نعرہ بازی بھی کی گئی ہے ۔
2,244 total views, no views today



