سوات(سوات نیوز)سوات میں ایک اور سبزی منڈی کی منظوری کیلئے اڑھتیوں ، ریڑھی بانوں اور دیگر لوگوں کی جانب سے شروع کیا گیا احتجاج نے اخر کار رنگ لے ایا ، وزیرا علیٰ نے احتجاج کرنیوالوں کی مطالبات منظور کرلئے ، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم خان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو وزیر اعلیٰ نے احکامات جاری کئے ہیں جس کے مطابق مینگورہ میں ایک اور سبزی منڈی بنائی جائے گی جس کیلئے جلد کمیٹی مقررہوگی اور وہ جگہ کا تعین کریں گے، انہوں نے کہا کہ غریب ریڑھی بانوں، اور آڑھتیوں کا مطالبہ پورا کیا گیا ہے جس پر سوات ٹریڈرز فیڈریشن ، اڑھتی اور سوات کے عوام ان کے شکر گزار ہیں
1,812 total views, 2 views today
Comments