سوات (سوات نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاالٹا اثر، سیدومینگورہ کرایہ 10روپے سے بڑھاکر 15روپے مقررکردی، گلشن چوک رکشہ سٹینڈ کے ڈرائیوروں نے فی کس کرایہ میں پانچ روپے کااضافہ کردیا، نشاط چوک رکشہ سٹینڈ کے ڈرائیوروں نے 10روپے کرایہ برقرار رکھا، رکشہ ڈرائیوریونین کے صدر کی طرف سے کرایہ بڑھانے کے خلاف پریس سیکرٹری نے احتجاجاً استعفےٰ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات اورگیس کی قیمتوں میں کمی کاسوات کے لوگوں پرالٹااثرپڑگیاہے، گلشن چوک مینگورہ سے سیدوشریف جانیوالے رکشہ ڈرائیورں نے فی کس کرایہ 10روپے سے بڑھاکر پندرہ روپے مقررکردی، جبکہ اندرون شہر چلنے والی رکشوں کاکرایہ بھی بڑھایاگیا۔ جومؤقف اختیارکیاجارہاہے کہ اتفاق رکشہ ڈرائیورویونین کے صدر کی حکم پربڑھایاگیاہے ادھر یونین کے پریس سیکرٹری جاوید الرحمان نے صدر کی طرف سے کرایہ بڑھانے پراحتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے، جبکہ نشاط چوک رکشہ سٹینڈوالوں نے صدرکے حکم ماننے سے انکارکرتے ہوئے 10روپے کرایہ برقرار رکھا۔
1,268 total views, no views today



